بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

یہ دو ویڈیو بہت ہی خطرناک ہیں ، سامنے آ سکتی ہیں کونسی شخصیت آج کل غائب ہے ، میاں صاحب کو 13دسمبر تک کیا کرنا چاہیے ؟ گرما گرم سیاسی ماحول میں ریحام خان کی انٹری

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں سیاسی گرما گرمی میں ریحام خان کی انٹری ، انتہائی خطرناک ویڈیوز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک انٹرویو میں سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ویڈیوز تو موجود ہیں ،

دو ویڈیوز ہیں جن کا سب کوپتہ اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو بھی جس کے بارے میںمجھے کل باوثوق ذرائع نے آگاہ کیا ہے وہ بہت خطرناک ویڈیو ہے اور وہ ویڈیو شاید دکھانے کی ضرورت نہ پڑے کیونکہ جن کی ویڈیو ہے انہیں بھی پتہ ہے اور اس میں ایک صاحب ایسے ہیں جن کیساتھ لوگوں کی محبت کوئی خاص ہے نہیں ، وہ ویڈیو بھی ہے اور جنہوں نے مجھے بتایا ہے وہ پی ایم ایل این کی سورس نہیں ہیں۔ ریحام کا خان کا کہنا تھا جس ویڈیو کی بات کر رہی ہوں وہ بہت ہی آفیشل ویڈیو ہے جو ویڈیو مجھے ذرائع سے ملی ہے وہ بہت خوفناک انفارمیشن مجھے ملی ہے ،مجھے یقین ہے کہ یہ میاں صاحب کے پاس بھی یہ انفارمیشن ہو گی ، لیکن یہ وہ دو ویڈیو ز نہیں ہیں جن کے بارے میں میاں صاحب نے بھی اشارہ دیا ہے اور پی ایم ایل این نے بھی کہا ہے ، یہ ان سے بڑھ کر ہے ۔ جس ذرائع سے مجھے یہ ملی ہے مجھے تو آسانی سے یقین آگیا لیکن ناقابل یقین بھی ہے لیکن مجھے سورس پر یقین ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ شخصیت آج کل بالکل ہی غائب ہےاس وجہ سے یہ بات بھی سمجھ آتی ہے لیکن میاں صاحب کو میرا یہ مشورہ ہو گا کہ جیسے سٹار پلس کے سیریل چلتے ہیں ہر دفعہ ایک ٹیزر دیکھیں کیونکہ اب سب کا سانس اٹکا ہوا ہے ،میرے خیال میں اگر 13دسمبر تک لے جانا ہو تو تھوڑا تھوڑ ا کر کے دکھائیں ابھی پوری ویڈیو نہ دکھائیں ، کیونکہ اسی طریقے سے کام ہو جائے ،میرا خیال ہے کہ میاں صاحب کے پاس کافی مواد ہے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…