اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

اعظم سواتی تم اشتہاری ہو ، امریکہ سے بھاگے ہوئے ہو، تمہارے جیسے بہت بدمعاش دیکھے ہیں،مشاہد اللہ خان اور اعظم سواتی میں جھڑپ ، الزامات کی بوچھاڑ

datetime 19  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سینٹ میں وفاقی وزیر اعظم سواتی اور مشاہد اللہ خان میں جھڑپ ہوئی ، ایک دوسرے الزامات کی بوچھاڑ کر دی ، دونوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ،چیئر مین بار بار خاموش رہنے کی ہدایت کرتے رہے ۔پیر کو سینٹ کا اجلاس چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں سینیٹ میں اعظم سواتی اور مشاہد اللہ خان میں جھڑپ ہوئی ،دونوں

رہنمائوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ اور الزام تراشی بھی کی گئی ۔ مشاہد اللہ خان نے کہاکہ اعظم سواتی تم اشتہاری ہو ، امریکہ سے بھاگے ہوئے ہو،تم تو پی ٹی آئی پر سیاہ دھبہ ہو ، تم امریکہ جا کردکھائو،ان کے پائوں کے نیچے سے زمین سرک چکی ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہاکہ دونوں طرف سے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال نہ کیے جائیں۔ مشاہد اللہ خان نے کہاکہ یہ سچ بہت کڑوا ہوتا ہے،میرے ساتھ بدمعاشی نہ کرنا۔ مشاہداللہ خان نے کہاکہ تمہارے جیسے بہت بدمعاش دیکھے ہیں مجھے ان کو ٹھیک کرنا آتا ہے۔ مشاہداللہ خان نے کہاکہ دونوں سینیٹر ایک دوسرے کو معاف کردیں اور تشریف رکھیں۔ انہوںنے کہاکہ فوج ہماری بھی فوج ہے ،نوازشریف نے فوج کے خلاف کوئی بات نہیں کی ،عمران خان کی فوج کے خلاف 21 ویڈیوز ہیں ،عمران خان نے بھارت اور امریکہ میں بیٹھ کر پاک فوج کے خلاف باتیں کیں ،فوج کو مت لاوْ، فوج کسی سیاسی جماعت کی نہیں ریاست کی فوج ہے۔ انہوںنے کہاکہ چور چور نہ کریں ،آدھے چور کابینہ میں بیٹھے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں نہ چور ہوں نہ اشتہاری ہوں ، یہ امریکہ جا کر دکھائیں،یہ ملک سب کا ملک ہے اسے کوئی اپنی جاگیر نہ سمجھے،بہت جلد اسی قافلے سے انقلاب آئے گا۔ تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ مشاہداللہ خان کے الفاظ قابل مذمت ہیں ،ان کی پرانی دکانیں اور ان کا کاروبار بند ہورہا ہے ،پیپلزپارٹی کو خراج تحسین کہ اس نے اپنا میزبانی کا حق ادا کیا ۔

انہوں نے کہاکہ قائداعظم کے مزار پر جو حرکتیں کی گئیں اس کی مذمت کرتے ہیں ،مریم نواز کو کیپٹن صفدر کی ضمانت کا پہلے معلوم ہوگیاانہوںنے کہاکہ یہ لوگ فوجیوں اور ڈکٹیٹر کے ساتھ مل کر اقتدار میں آئے۔ فیصل جاوید نے کہاکہ حکومت کو اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،کراچی جلسے میں لوگ انکو سننے نہیں بتیاں دیکھنے آئے انکی بوتھیاں نہیں۔ انہوں نے کہا

کہ ہمارے سے نو سال چھوٹے بچے کو پرچی میں چیئرمین بنایا گیا،عمران خان کو بچہ بچہ نہ کہو ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے این آر مانگا لیکن عمران خان نے انکار کردیا۔اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )ووٹ کو عزت دو کا مطالبہ کر رہی تھی ،ووٹ کو عزت دینے کی بجائے عورت کی عزت

اور چادر چاردیواری کو پامال کیا گیا ہے،بیوقوف دوست سے عقلمند ۔ انہوںنے کہاکہ یہ خود ثابت کررہے ہیں کہ فوج سیاست میں ملوث ہے اور ہمارا ساتھ دے رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اداروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ایسے دوستوں سے وہ دشمن بہتر جو آپ کی پگڑیاں نہیں اچھالتے ،اگر ملک انہوں نے چلانا ہے تو پارلیمنٹ کو بند کردو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…