اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

دبئی حکومت کا  شادیوں اور سماجی تقریبات کے انعقاد کی اجازت دینے کا فیصلہ، تاریخ کا اعلان کردیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن) امارت دبئی نے 22 اکتوبر سے شادیوں اور سماجی تقریبات کے انعقاد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس ضمن میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مہمانوں اور میزبانوں کو احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل درآمد کرنا ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد شادی بیاہ کی تقریبات پر عائد کی گئی پابندی کو دبئی حکام نے ختم کردیا۔

شادی اور دیگر سماجی تقریبات کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ دبئی میں قدرتی آفات کو منظم کرنے والی اعلیٰ کمیٹی کے، اجلاس میں کیا گیا ہے اس پر عمل درآمد 22 اکتوبر سے ہوگا۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی حکام نے یہ فیصلہ متعلقہ اداروں کی سفارشات پر کیا ہے، قدرتی آفات اور بحرانوں کو منظم کرنے والی اعلی کمیٹی نے بیان میں کہا کہ دبئی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور اسے پھیلنے سے  روکنے کے لیے تمام ضوابط کی سختی سے پابندی کریں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ شادیوں اور سماجی تقریبات میں شریک ہونے والے تمام افراد کو ہمہ وقت چہروں پر ماسک پہننا ہوں گے اور صرف میز پر کھانے کے لیے بیٹھتے وقت انہیں اتارنا ہوگا، ایک میزکا دوسری میز سے کم سے کم دو میٹر کا فاصلہ ہوگا اور ایک میز پر صرف پانچ افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ تقریب کا دورانیہ چار گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بوڑھوں اور لاعلاج امراض میں مبتلا افراد کو تقریبات میں شریک نہ کیا جائے، یہ پابندی ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہے، زیادہ درجہ حرارت اور کھانسی میں مبتلا افراد تقریب میں شرکت نہ کریں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…