جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان مائنس زیرو پر چلا گیا،قحط زدہ ممالک میں بھی اشیاء اتنی مہنگی نہیں ہوتی ہیں، اصل تبدیلی کب آئے گی؟جاوید ہاشمی کا عمران خان کو فوت شدہ ممی قرار دیتے ہوئے تہلکہ خیز انکشاف

datetime 19  اکتوبر‬‮  2020 |

جہانیاں(آن لائن) بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاسی حالات عجیب کروٹ لے رہے ہیں ،دسمبر تک اصل تبدیلی آئے گی، گزشتہ روز کی تقریر کے بعد عمران خان مائنس زیرو پر چلا گیا ہے،حکومت دفاعی پوزیشن پر آگئی ہے،مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے بنائی گئی ٹائیگر فورس کو سیاسی قوت بنا دیا گیا ہے،روپے کی قیمت کوڑیوں پر آچکی ہے،

معاشی حالات سیاسی حالات سے بھی بدتر ہو چکے ہیں،پٹرول ،ڈیزل،بجلی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ان قیمتوں کے رکنے کا کہیں سے اشارہ بھی نہیں مل رہا ہے،قحط زدہ ممالک میں بھی اشیاء اتنی مہنگی نہیں ہوتی ہیں،حکومت صرف مخالفین کو دبانے کیلئے ہے۔عوام کی جانب سے اشارے مل رہے ہیں کہ کوئی ایک بھی آدمی عمران خان کی پالیسیوں کی حمایت کرنے کو تیار نہیں ہے،گوجرانولہ اور کراچی کے کامیاب جلسوں سے یہ بات کھل کر ظاہر ہو چکی ہے ،حکومت دفاعی پوزیشن میں آچکی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز تقریر کرکے خود کو مائنس زیر و کر لیا ہے ،ٹائیگر فورس مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے بنائی گئی تھی اس میں تمام جماعتوں کو حصہ لینے کا اعلان بھی کیا گیا تھا اس ٹائیگر فورس کو غیر سیاسی بنانے کا اعلان کیا گیا تھا ،اچانک ہی ٹائیگر فورس کو سیاسی قوت ہونے کا اعلان کر دیا گیا ،عمران خان مکمل ایکسپوز ہو چکا ہے ،عمران خان اپوزیشن کو لڑانے کی کوشش کررہے ہیں ،عمران خان تقریریں کریں گے اس کے علاوہ کچھ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی توہین کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے ،کیپٹن صفدر پر قتل کی دھمکی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان لڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں وہ سب کچ چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کرے گا

لیکن قوم اسے بھاگنے بھی نہیں دے گی،عمران خان قصہ پارینہ بن چکے ہیں مستقبل میں کیا ہوتا ہے ایک سیاسی نجومی بہتر بتا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دسمبر تک حالات تبدیلی ہوں گے اور اصل تبدیلی آئے گی جو کہ پاکستان کیلئے بہتری ہو گی،عمران خان ایک پٹا ہوا کھلاڑی ہے وہ سیاست میں بھی آکر پٹ چکا ہے اور پٹے ہوئے سیاستدان کے طور پر ریٹائرہو جائے گا۔ جاوید

ہاشمی نے کہا کہ ملکی میڈیا غلام بن چکا ہے ہم ہی اسے آزاد کروائیں گے،ملک کے حالات انتہائی خستہ ہیں ،لوگوں کو کھانے کو نہیں ملتا،وقت آگیا ہے کہ انسان انسان کو کھائے گا،چوری ڈکیتی رک نہیں سکے گی،حالات انتہائی گھمبیر ہو چکے ہیں ،نواز شریف ،شہباز شریف،کیپٹن صفدر کو گرفتار کرکے حکومت کرنا کیا چاہتی ہے؟مہنگائی کم نہ ہوئی،حالات بد سے بد تر ہورہے ہیں ،

مہنگائی پر کنٹرول نہیں ہے ،عمران ایک فوت شدہ ممی ہے جو حکومت چلا رہی ہے ۔جس وقت سے ہم ڈر رہے ہیں وہی وقت آنے والا ہے ،سیاسی حالات بہت ہی عجیب کروٹ لے رہے ہیں اب سیاسی بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے اس کا حل اپوزیشن نے پی ڈی ایم کا فورم بنا کر تشویشناک حالات کا حل تلاش کرنے کی کوشش

کی ہے ،معاشی حالات سیاسی حالات سے بھی بد تر ہو چکے ہیں ،مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ غیر ملکیا عداد و شمار بتا رہے ہیں کہ ملک میں ایک کروڑ کے قریب بے روزگار ہو چکے ہیں ،حکومت کوئی سنجیدہ اقدامات کرنے کو تیار نہیں ہے ۔قحط زدہ ممالک میں بھی اتنی مہنگائی نہیں ہوتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…