کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاکستان مسلم ن محمد زبیر نے کا کہنا تھا کہ ریاست نے دباؤ ڈال کر اسٹنگ آپریشن کیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل کی دھمکی کی
دفعات لگانا غلط ہے، ایسی دفعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔ کون سا ڈر تھا، کیا کیپٹن صفدر بھاگ جاتے۔ صفدر کو رہا نہیں کیا گیا تو اس کا رد عمل ملک بھر میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ریاست نے دباؤ ڈال کر اسٹنگ آپریشن کیا۔ پی ڈی ایم کے خلاف سازش کو ناکام بنائیں گے۔