بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مزار قائد پر سیاسی نعرے بازی کراچی پولیس نے کیپٹن (ر) صفدرکوگرفتارکرلیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) کراچی پولیس نے قائد اعظم کے مزار کے تقدس کو پامال کرنے کے کیس میں مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز

نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن (ر )صفدر کو حراست میں لیا ، جس کے بعد پولیس انہیں گاڑی میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔پولیس حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف مقدمہ بریگیڈ تھانے میں درج ہے اور انہیں گرفتار کرکے تھانہ عزیز بھٹی میں رکھا گیا ہے ،مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر، مریم صفدر سمیت 200 لیگی کارکنان نامزد ہیں۔دریں اثناچیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ وممبر گڈگورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کا اپنی سیاست کیلئے مزار قائدکا تقدس پامال کرناقابل مذمت ہے، قائد اعظم محمد علی جناح جیسی عظیم ہستی کے مزار پر سیاسی ہلڑبازی پر قوم دل گرفتہ ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اس دھرتی پر بسنے والے تمام پاکستانیوں کے قائد ہیں، کیپٹن (ر) صفدر نے قبر کے بالکل قریب کھڑے ہو کر انتہائی غیر مناسب حرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی قابل شرم حرکت پر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے ، لیگی ملک کوکس طرف لے جانا چاہتے ہیں ،اللہ پاک پاکستان کو اپنی حفاظت میں رکھے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…