جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جوانی میں گھر کے اخراجات برداشت کرنے کیلئے دوپہر کا کھانا چھوڑ دیاتھا،ہارون الرشید کا انکشاف

19  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل کیانی کی بہت زیادہ کردار کشی کی گئی اوران پر الزام لگا کہ انہوں نے آسٹریلیا میں جزیرے خرید لیے حالانکہ جنرل کیانی کبھی آسٹریلیاگئے ہی نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جنرل کیانی نے کبھی حرام مال نہیں کما یا ،ان کے گھر میں ایک سالن بنتا ہے ،انہیں کبھی دولت کمانے میں دلچسپی تھی ہی نہیں ۔ہارون الرشید نے بتا یا کہ ایک دن جنرل کیانی سے بات کرتے ہوئے کہا ”جنرل صاحب آپ بیمار ہیں ،انہوں نے کہا نہیں لیکن آپ کو یہ کیوں لگ رہا ہے ،میں نے جواب دیا کہ آپ کا وزن کافی کم ہو گیا ہے ،انہوں نے جواب دیا کہ میں نے دوپہر کا کھانا چھوڑ دیا ہے ،میں نے پوچھا کیسے چھوڑ دیاہے توجنرل صاحب نے جواب دیا کہ میں جب مرضی کھانا چھوڑ سکتا ہوں کیونکہ میں نے اپنی جوانی میں گھر کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے دوپہر کاکھانا چھوڑ دیاتھا”۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…