سینیٹر سرکاری زمین پر قبضے کے علاوہ کروڑوں کی بجلی چوری میں بھی ملوث نکلے، بااثر افراد کے سامنے آئیسکو حکام بھی خاموش

18  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹر اورنگ زیب خان کی جانب سے سرکاری زمین پر قبضہ کے علاوہ جعلی میٹرز نصب کر کے کروڑ وں روپے کی بجلی چوری کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے ،آئیسکو حکام نے بجلی چوری میں ملوث بااثر افراد کی باقاعدہ پشت پناہی شروع کر دی ہے ،معلومات

کے مطابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار سینٹر اورنگ زیب خان اورکزئی نے اسلام آباد کے جگر کو کاٹ کر سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کے ساتھ آئیسکو حکام سے ملی بھگت کر کے بجلی کے جعلی میٹرز بھی نصب کر دیے جہاں سے 2015سے لیکر 2020تک کروڑوں روپے کی بجلی چور ی کی جا چکی ہے ،اس سلسلہ میں آئیسکو حکام نے 14دسمبر2015کو رجسٹریشن نمبر97کے تحت دس لاکھ روپے ریکوری کا ایک نوٹس بھی برائے نام ایشو کیا مگر مذکورہ سینٹر ٹس سے مس نہ ہوا اور اب انہو ںنے میٹرکی نئی سیریل استعمال کرتے ہوئے لاکھوں یونٹ یہاں سے بھی استعمال کیے جا چکے ہیں اور ذرائع آئیسکو کے مطابق لاکھوں یونٹ کا بل کروڑوں روپے بنتا ہے اور نئی سیریل پی او 3203کا میٹر کسی صور ت بھی 2015میں نصب نہیں ہو سکتا ہے اور اس دھندہ میں آئیسکو کے اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں اور نئی سیریل کا میٹر نصب کرکے سابقہ بلنگ کو ہضم کرنے کا بہانہ ہے ،معلومات کے مطابق سینٹر اورنگ زیب کی جانب سے بجلی چوری کا کیس بھی بہت چیئرمین سینٹ کو بھجوائے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور چیئرمین سینٹ کی منظور ی سے مزید کارروائی عمل لائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…