کراچی(این این آئی) پی ڈی اے کے صدر مولانافضل الرحمان نے بلاول ہاؤس میں جلسے سے قبل بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کی،ذرائع کے مطابق مولانافضل الرحمن نے جلسے میں نوازشریف کاخطاب کرانے پراصرار کیا۔ فضل الرحمان
نے کہا نوازشریف کاخطاب پی ڈی ایم کی تحریک میں اہم ثابت ہوگا۔ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول ہاوس میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو سے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں جلسے کے حوالے مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مولانافضل الرحمان نے ملاقات کے دوران جلسے سے نوازشریف کاخطاب کرانے پراصرار کیا۔ مولانانے پی پی قیادت سے کہا کہ نوازشریف کاخطاب پی ڈی ایم کی تحریک میں اہم ثابت ہوگا۔