بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کا جلسہ، طویل عرصے سے ٹوٹ پھو ٹ کی شکار سڑک کی قسمت جاگ اٹھی، شہریوں نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہرقائد میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم)کے جلسے کے پیش نظر طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کی مرمت کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے جلسے سے پہلے کراچی کے

علاقے خداداد کالونی سے نمائش جانے والی سڑک کی اچانک مرمت کردی گئی۔شہریوں نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئے روز یہاں حادثات ہوتے ہیں تب خیال نہیں آیا۔ آج حکمرانوں کو گزرنا ہے تو روڈ بن گئے۔انہوں نے کہاکہ یہ سڑک طویل عرصے سے متاثر رہی لیکن کسی نے کوئی اقدامات نہیں کیے اور اب جلسہ ہے تو سڑک ٹھیک کردی گئی ہے کیونکہ جلسے کے شرکا کو یہاں سے گزرنا ہوگا۔شہریوں نے کہاکہ متعلقہ انتظامیہ اپنے مفادات کے لیے سڑک کی مرمت کررہی ہے اگر شہریوں کا خیال ہوتا تو اس پر پہلے ہی کام شروع کردیا جاتا۔خیال رہے کہ مذکورہ سڑک خراب ہونے کے باعث کئی حادثات بھی پیش آچکے ہیں، علاوہ ازیں شہرکراچی کی ایسی بہت سی سڑکیں ہیں جنہیں مرمت کی ضرورت ہے لیکن صوبائی حکومت کوئی قدم نہیں اٹھا رہی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…