جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

5807 پاکستانیوں کے نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے طویل عرصے سے بلیک لسٹ میں شامل پاکستانی شہریوں کی پریشانیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ہدایت کی کہ فوری طور پر جائزہ کمیٹی فیصلے کے مطابق کیٹگری

بی کے تحت 5807 بلیک لسٹ ہونے والے شہریوں کو بلیک لسٹ سے نکال دیا جائے۔ فیصلہ تمام متعلقہ تحقیقاتی ایجنسیوں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مشاورت سے کیا گیا ہے ،مختلف وجوہات کی بنیاد پر ان افراد کو بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔ لسٹ میں 42ہزار 725 افراد شامل تھے۔ ہفتہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کا اجلاس تقریبا چار سال کے وقفے کے بعد 8 اکتوبر 2020 کو ہوا۔ کمیٹی کا سابقہ اجلاس یکم دسمبر 2016 کو ہوا تھا۔ کمیٹی نے متعلقہ ایجنسیوں /محکمہ کی سفارشات کے مطابق اپنے جائزہ میں ان افراد کے متعلق غور کیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت کے مطابق ، کمیٹی کے اجلاسوں کے بعد سرکاری ایجنسیوں /محکموں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد بلیک لسٹ فہرست افراد کے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے دو سالانہ اجلاسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پہلے ہی ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے کیونکہ یہ پوری دنیا میں ہمارے انسانی وسائل کو قابل استعمال ترسیلات وطن واپس بھیجنے کا ذریعہ ہیں۔ تاہم انہوں نے ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں مقامی اور داخلی قوانین کی شفافیت اور تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…