بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر کے مستعفی ہونے پرتنازعہ، کیوں استعفیٰ دیا ، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ(آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی (ایم پی اے) خرم سہیل لغاری نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بیوروکریسی کے مبینہ عدم تعاون پر وزیر اعلیٰ کے مشیر اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے ا ن سے استعفیٰ دینے کا کہا کیونکہ وہ ہمیشہ (مبینہ طور پر) پارٹی ڈیکورم کی خلاف ورزی کرتے تھے اور جہانگیر ترین کے پارٹی سے راستے جدا کے بعد بھی ان سے ملاقاتیں کررہے تھے۔ ادھر خرم سہیل لغاری کا استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ جب ان کے حلقے میں زمینیں اور مکانات دریائے سندھ کے کٹاؤ کی وجہ سے متاثر ہوئے تو کال کرنے پر متعلقہ افسران نے ان کی کال ہی نہیں اٹھائی اور بعد میں فنڈز بھی نہیں دیے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ خرم سہیل لغاری نے اجلاسوں کے دوران انتظامی عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں 3 دن قبل ڈپٹی کمشنر آفس میں ہونے والے پرائس کنڑول کمیٹی کے اجلاس میں بھی نہیں بلاگیا تھا۔واضح رہے کہ خرم سہیل لغاری سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار اللہ وسایا چنو کے بیٹے ہیں اور وہ 2018 کے انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے رکن بنے تھے۔ خرم سہیل لغاری کا مزید کہنا تھا کہ وہ بیورو کریسی کے رویہ سے مایوس تھے۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کا یہ مؤقف تھا کہ وہ اگر ان کے پارٹی قیادت سے اختلافات تھے تو انہیں رکن صوبائی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…