بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی خوف نہیں، انہیں جلسے کرنے دیں یہ دو چار جلسے کر کے تھک جائیں گے،وزیراعظم عمران خان کا دعویٰ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی خوف نہیں، انہیں جلسے کرنے دیں یہ دو چار جلسے کر کے تھک جائیں گے، آج جلسے کررہے ہیں ان لوگوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا ہے ،ہمیں مشکل حالات میں ملک ملا، ہمیں سسٹم کو سمجھنا چاہیے،لک سے مہنگائی کا خاتمے کر کے دم لیں گے، وزیراعظم کی زیر صدارت جمعہ کو پارلیمانی پارٹی

کا اجلاس منعقد ہوا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس کے آغاز پر ہی ماحول کشیدہ ہوگیا ۔ مراد سعید نے کہا عطاء اللہ بات شروع کریں گے لیکن آزاد منتخب ہونے والے ایم این اے ثناء اللہ مستی خیل اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے اور بولنا شروع کردیا ۔ثنا اللہ مستی خیل نے مہنگائی کا معاملہ اٹھا یا۔ انہوں نے کہا حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے، عوام اب حکومتی رہنماؤں کو گندے انڈے مارنے کے لیے تیار ہیں، ہماری حکومت کے وزیرِ اور مشیر ایک ٹکے کے نہیں، شہری بجلی اور گیس کے بل دینے کے قابل نہیں رہے، ملک میں خوراک کا بحران پیدا ہوتا نظر آرہا ہے۔ انکا کہناتھا ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے ۔وزیراعظم صاحب آپ کی ساری ٹیم ناکام ہو چکی ہے۔ ثنا اللہ مستی خیل وزرا کے خلاف کھل کر بول پڑے۔وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی فخر امام نے گندم کی دستیابی، قیمتوں اور قلت کی وجوہات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گندم کی درآمد سے آٹے کی قیمت میں واضح کمی آئے گی۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کی وجوہات اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں گندم اور چینی قلت اور قیمتوں میں اضافہ پر وزیراعظم کی جانب سے بیوروکریسی پر تنقید کی گئی ۔ وزیر اعظم کا کہناتھاکہ بیورو کریسی نے گندم اور چینی کے غلط اعدادو شمار بتائے جس کی وجہ سے ملک میں بحران پیدا ہوا اور قیمتیں بڑھیں۔ اجلاس میں

اپوزیشن جماعتوں کے جلسے کا تذکرہ بھی ہوا۔وزیراعظم عمران خان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک کے حالات ہماری وجہ سے حالات خراب نہیں ہیں، جو آج جلسے کررہے ہیں انہی لوگوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا ہے، اپوزیشن بے روزگار ہے اسے اہمیت دینے کی ضرورت نہیں، میں چاہتا ہوں یہ روز جلسہ کریں، عوام کے سامنے اپوزیشن روز بروز بے نقاب ہورہی ہے، اس کے

جلسوں سے پریشان نہ ہوں، ہم سے بڑے جلسے کسی نے نہیں کیے، عوام کو درپیش تمام مسائل کا ادراک ہے، حماد اظہر اور فخر امام کو چینی گندم کے بحران پر قابو پانے کا ٹاسک سونپا ہے، مہنگائی سمیت عوامی مسائل پر جلد قابو پا لیں گے۔نورعالم خان نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ کی ٹیم ناقص ہے، لیکن آج ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت پر مشکل وقت ہے اس لیے تحفظات کے

باوجود ہم ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیرمملکت علی محمد خان کا کہناتھا وزیراعظم نے مہنگائی کم کرنے کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا، درآمدی چینی اور گندم جلد پہنچ جائے گی جس کے بعد قیمتوں میں کمی واقع ہوگی، علی محمد خان نے کہا اس ملک میں اپوزیشن کی سیاست نہیں بکے گی، سب ان کو جان چکے ہیں اس ملک کو لوٹنے والے، منی لانڈرنگ کرنے والے اور بیڑاغرق کرنے والے کون ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…