لاہور (آن لائن) گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں منعقدہ پی ڈی ایم کے جلسہ عام سے خطاب کرنے والے سیاسی رہنماؤں کے خطاب کے شیڈول کو باقاعدہ طے کیا گیا، جس کے مطابق جناح سٹیڈیم میں منعقد ہونے والے
جلسہ کے شرکاء سے رات 7 بجے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے خطاب کرنا ہے جبکہ پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن کا خطاب سب سے آخر میں رکھا گیا ہے۔