لاہور( آن لائن )جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بات اب ان ہاس تبدیلی سے آگے نکل گئی ہے، حالات تبدیل ہوگئے، اب وہ این آراو مانگ رہے ہیں ہم نہیں دے رہے، ان کو دسمبر نصیب نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میدیا سے گفتگو میں
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ نے کہا کہ عہدوں کے لیے پی ڈی ایم میں نہیں، مقصد کے لیے پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، اب تو حکمران ہم سے این آراو مانگ رہے ہیں، کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ، ہم ایک ناجائز پارلیمنٹ کو ہٹانے کے لیے نکلے ہیں، کیوں کہ پارلیمنٹ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں سے آئی ہے، ملک میں عام انتخابات ہونے چاہییں ، عوام کو اپنے رہنما منتخب کرنے کا حق ہونا چاہیے ، کیوں کہ عوام معاشی مشکلات کا شکار ہیں ، ہمارا ابھی رکاوٹوں سے سامنا نہیں ہوا اور ہوگا بھی نہیں، جتنا سیاسی عمل کو طاقت ور بنائیں گے اتنا ہی فرقہ واریت تحلیل ہوگی، کیوں کہ فرقہ واریت کو سیاسی عمل کنٹرول کرسکتا ہے ، جب کہ نفرتوں سے خون خرابہ ہوگا اور پشیمانی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔