اسلام آبا د (آن لائن ) وفاقی وزیر صنعت و پیدوار حماد اظہر نے چند روز میں چینی 15 روپے کلو سستی ہونے کا دعویٰ کر تے ہو ئے کہا کہ چینی کی درآمد پر ڈیوٹی صفر کر دی، حکومتی کاوشوں سے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی درآمد ہوئی جس کو کنٹرول ریٹ پر مارکیٹ میں بیچا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہمارے پاس گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے ، سندھ نے سپلائی بہت تاخیر سے کی ،مئی 2011ء میں ملک میں 3 لاکھ ٹن چینی زیادہ تھی جو واجد ضیاء کی رپورٹ آنے کے بعد اڑھائی لاکھ ٹن کم ہو گئی یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ڈیٹا درست نہ ہوپنجاب حکومت ایک سے زیادہ بار شوگر ملز کی انفرادی جانچ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کی درآمد پر ڈیوٹی صفر کر دی، حکومتی کاوشوں سے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی درآمد ہوئی درآمدی چینی 10 سے 15 فیصد کم شرح پر فروخت کی جائے گی۔ صوبوں سے کہا کہ وقت پر کرشنگ نہ کرنے والی ملز پر 50 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ کریں گے پنجاب حکومت کی جانب سے قانون سازی کر لی ہے حکومت کو مزید چینی درآمد کرنا پڑی تو کریں گے۔