اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

گوجرانوالہ میں جلسہ شروع ہونے سے پہلے ہی حکومت نے اپوزیشن کو بڑاچیلنج دیدیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن کو گوجرانوالہ جلسے میں اسٹیڈیم بھرنے کا چیلنج دیدیا ۔ اپنے ویڈیو بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن کی قیادت ایک فیملی لمیٹڈ کمپنی ہے ،اپوزیشن کرپشن کے بچائو کیلئے مجمع لگا رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دے دی ہے ،اگر عوام کو تنگ کرنے کے لیے سڑکوں پر جلسہ کیا تو اس کی اجازت ہمیں نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے خود اسٹیڈیم میں جلسے کیے ہیں ،ہم نے کبھی عوام کو تنگ کرنے کی سیاست نہیں کی ہے ،اپوزیشن اسٹیڈیم کے اندر جلسہ کرے اور ایس او پیز ہر عملدرآمد کرے ۔ انہوں نے کہاکہ اپنی کرپشن کا مال بچانے کے لیے عوام کو احتجاج میں جھونک رہے ہیں ،اپوزیشن حکومت پر دبائو ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے ،ہم نے ان کے دبائو میں آنا نہیں ہے۔وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ چیلنج دیتاہوں کہ اپوزیشن جناح سٹیڈیم کوپورابھرکردکھادے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…