منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

خوشیاں بھرا گھر ماتم میں بدل گیا شادی کے دن دلہا بلڈ پریشر لو ہونے سے چل بسا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیری (آن لائن)کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں بنڈیاں کھالی کے مقام پر خوشیوں بھرا گھر ماتم میں بدل گیا۔ چند روز قبل شادی کے لیے دبئی سے آنے والا محمد ساجد شادی کے دن اچانک بلڈ پریشر لو ہونے کی وجہ سے چل بسا۔

والدین پر غشی کے دورے ہر آنکھ اشک بار ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں بنڈیاں کھالی کے مقام پر خوشیوں بھرا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا ،چند روز قبل شادی کے لیے دبئی سے آئے محمد ساجد و لدمحمد بوستان چوہدری مرحوم کی رسم حنا سے ایک دن قبل اچانک صحت خراب ہو گئی ،بلڈپریشر گرنے کی وجہ سے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور چل بسا ،محمد ساجد کی موت کی خبر گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا ،والدین پر غشی کے دورے پڑنے لگے ،محمد ساجد کی اچانک وفات سے دونوں گھروں کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئی ،مرحوم کی نماز جناز رسم حنا والے دن ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، نوجوان کی اچانک موت پر ہر آنکھ اشک بار تھی مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…