اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک ہسپتال معروف ٹک ٹاکر کے والد کے حوالے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی نے پاکستان میں ٹک ٹاک کی پابندی کے حوالے دعویٰ کیا ہے کہ
معروف ٹک ٹاکر جو کہ وزیراعظم کےڈیجیٹل میڈیا کے لیے کام کر رہے ہیں۔عمران خان نے اس کیلئے یہ کام کیا کہ پورا ہسپتال اس کے والد کے حوالے کر دیا ۔ جس کے بعد معروف ٹک ٹاکر کے والد نے ہستپال کی وہ حالت کی کہ وزیراعظم کو مجبوراً ہستپال واپس لینا پڑا ۔ پاکستان میں ٹک ٹاک کی پابندی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت میں ٹک ٹاک کی بندش ایک الگ معاملہ ہے ، لیکن ہمارے ہاں جس چیز کو پسند نہیں کیا جاتا اس بند کر دیا جاتا ہے ۔ دوسری جانب لاہورہائی کورٹ میں پراکسی اور وی پی این کے ذریعے ٹک ٹاک کے استعمال کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ۔لاہور ہائیکورٹ میں ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی اے نے قانونی ضابطے پورے کرتے ہوئے ٹک ٹاک کی بندش کا حکم دیا، بہت سے صارفین وی پی این پراکسی کے ذریعے ٹک ٹاک استعمال کر رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ وی پی این کے ذریعے بھی ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا جائے، ٹک ٹاک کے صارفین اسی جیسی ایپ لائیکی بھی استعمال کررہے ہیں۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لائیکی پر بھی پابندی عاد کرنے کا حکم دے۔