لاہور( این این آئی)سرکاری سکولوں کے اساتذہ پر حاضری کے بعد ذاتی کاموں کے لئے باہر جانے پر پابندی عائد ، سکول سربراہان پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا،احکامات کی خلاف ورزی پرمتعلقہ اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے مختلف سرکاری سکولوں میں حاضری کے بعد اساتذہ کا ذاتی کاموں
کے لئے سکولوں سے غائب ہونے کے معاملہ پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ایم ایزکی رپورٹ کا نوٹس لے لیا ہے ،ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول کے اوقات کار میں اساتذہ کے بغیر اجازت باہر جانے پر پابندی عائد کردی۔اساتذہ کو ذاتی کام کے لئے سکول سے باہر جانے سے قبل اتھارٹی کو آگاہ کرنا ہوگا،خلاف ورزی پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔