موجودہ حکمران بھی پرانے حکمرانوں کی ڈگر پر چل پڑے تبدیلی کی خواہش میں لوگ پی ٹی آئی کے ووٹر بن گئےمگر عمران خان اپنے نالائق مشیروں کی فوج کی بری کارکردگی کےآئینے میں بےنقاب ہو گئے

11  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میرے یہ لفظ پاکستان پر حکمرانی کرنے والوں کو پسند نہیں آئیں گے کیونکہ پچھلے 40 سال سے جتنے بھی حکمران آئے انہوں نے لوگوں سے زیادہ اپنا خیال کیا، موجودہ حکمران بھی پرانے حکمرانوں کی ڈگر پر چل پڑے ہیں۔روزنامہ جنگ میں شائع سینئر کالم نگار مظہر برلاس اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ۔۔۔ لوگ ہر مرتبہ سیاستدانوں کے خوشنما وعدوں کے

چکر میں آ جاتے ہیں، اسی چکر میں انہوں نے بہت کچھ گنوا دیا، قرضے کسی اور نے لیے، بوجھ پاکستانی عوام پر ہے، کرپشن کسی اور نے کی، بھگت پاکستان کے عوام رہے ہیں، دولت کے انبار کسی اور نے لگائے، بھوکے پاکستان کے لوگ ہو گئے۔ 40 برس پہلے کوئی ایک فرد کماتا تھا تو گھر کے 10 افراد کھاتے تھے مگر آج ایک فرد کماتا ہے تو خود اس کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے، یقیناً ایسا ایک دو برس میں تو نہیں ہوا مگر گزشتہ دو برسوں نے اس میں اضافہ کر دیا ہے۔ 80کی دہائی کے ابتدائی برسوں میں ڈالر 8 سے 10 روپے کا تھا اور آج ڈالر 160 روپے سے اوپر ہے، کیا ہمارے 40 برسوں کی کمائی یہی ہے؟ پچھلی حکومتوں کی کارکردگی بری سہی، موجودہ حکومت کی کارکردگی بھی کوئی اچھی نہیں کہ دن رات اس کی تعریف کی جا سکے نہ ہی میں ان کالم نگاروں کی طرح ہوں جو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی مانند کام کرتے ہیں۔ زندگی کا ایک ہی مشن ہے، اسلام کا غلبہ اور پاکستان کی ترقی چاہتا ہوں، پچھلے کئی برسوں سے تمام سیاسی پارٹیوں سے رابطے رہے، ان کے رہنماؤں سے رابطے رہے، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، ق لیگ، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، ایم ڈبلیو ایم، تحریک استقلال، جماعت اسلامی، پاکستان جمہوری پارٹی سمیت باقی پارٹیوں کے قائدین سے روابط رہے۔ مشاہدے میں یہی آیا کہ سیاستدان مفادات کے لیے ایک دوسرے سے ہاتھ بھی ملاتے ہیں، ایک دوسرے کو برا بھلا بھی کہتے ہیں، ضمیر کو اِدھر اُدھر کرتے ہوئے

کوئی حرج محسوس نہیں کرتے، بس اقتدار سے فیض یاب ہونا چاہتے ہیں۔ عوام سے کسی کو شاید غرض ہی نہیں ورنہ عوامی زندگی بدل جاتی، لوگوں کی زندگیاں پہلے سے کہیں بہتر ہوتیں، لوگوں کی زندگیوں میں مشکلات بڑھی ہیں، 40 سالہ سیاست پاکستانی عوام کو اس موڑ پر لے آئی ہے کہ ان کے دل زخمی ہیں، ان کے خواب بکھر چکے ہیں، ان کی خواہشیں خواب بن گئی ہیں، اب وہ سیاستدانوں کی باتوں پر

اعتبار نہیں کر رہے، ان کے ساتھ ہر ایک نے وعدے کیے مگر اقتدار میں آتے ہی وعدوں کو ہوا میں اُڑا دیا گیا، سیاستدانوں کی حالیہ لاٹ میں کوئی ایسا دکھائی نہیں دیتاجس کے وعدوں پر بھروسہ کیا جائے۔2018کے الیکشن میں لوگوں نے روایتی پارٹیوں کو چھوڑ کر تحریک انصاف کو جتوایا، لوگوں نے عمران خان سے بہت امیدیں وابستہ کیں، لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان بدل جائے گا، تبدیلی کی

خواہش میں لوگ پی ٹی آئی کے ووٹر بن گئے مگر اقتدار میں آ کر عمران خان نے بھی پرانی رسموں کو نبھایا بلکہ ان کے مشیروں کی فوج نے اپنی بری کارکردگی سے مہنگائی اور بیروزگاری سمیت مسائل میں اضافہ کیا۔ مغل بادشاہ جلال الدین اکبر نے اپنے ذہین ترین مشیروں کے باعث 51 برس حکومت کی تھی مگر عمران خان اپنے نالائق مشیروں کے سبب کارکردگی کے آئینے میں بےنقاب ہو گئے ہیں۔ پاکستان میں ایک عام آدمی کی اوسطاً کمائی 12 سے 14 ہزار روپے ہے، حکومت کے قابل مشیروں سے چھوٹی سی گزارش ہے کہ وہ چودہ ہزار کمانے والے کسی بھی فرد کے گھرانے کا بجٹ بنا دیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…