اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کیخلاف ایکشن پلان تیار کر لیا

11  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بھر میں مہنگائی کیخلاف وزیراعظم عمران خان کا ایکشن پلان تیار ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے فیصلوں پر عمل درآمد کل سے ہوگا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی میں کمی کے لیے وزیراعظم کا پلان تیار ہوچکا ہے،

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے فیصلوں پرعمل درآمد کل سے ہوگا، پلان کے تحت حکومتی اداروں اور ریاستی وسائل کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں ٹائیگر فورس بھی استعمال ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس اپنے علاقوں میں روزانہ آٹا،دال،چینی اور گھی کی قیمتیں چیک کرے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ ہفتے کے روز ٹائیگر فورس سے کنونشن سینٹر میں ملاقات کروں گا۔ اس دوران ٹائیگر فورس اپنے علاقوں میں روزانہ آٹا، دال، چینی اور گھی کی قیمتیں چیک کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے رضاکار اشیائے ضروریہ کی قیمتیں روزانہ ٹائیگر فورس پورٹل پر بھیجیں، ان اشیاء کی قیمتوں کے معاملے پر بات ہفتے کے روز ہونے والی ملاقات میں کریںگے۔واضح رہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا پیر سے شروع ہونے والے ہفتے ہماری حکومت اشیائے خور و نوش سستی کرنے کیلئے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائیگی، ہم پہلے ہی مہنگائی کے عوامل کا جائزہ لیتے ہوئے تعین کررہے ہیں کہ آیا رسد میں واقعی کمی ہے، یا پھر مافیا کی جانب سے ذخیرہ اندوزی و اسمگلنگ وغیرہ اس کا سبب ہے، یا دالوں اور پام آئل وغیرہ کی عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتیں اس کی وجہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…