منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

نوازشریف کیخلاف بغاوت پر ن لیگی رہنما مشتعل پارٹی رکن اسمبلی جلیل شرقپوری کے سر پر لوٹا رکھ دیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے منحرف رکن اسمبلی جلیل شرقپوری کے سرپر لوٹا رکھ دیا گیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں موجود اپوزیشن چیمبر میں ہوا

جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اراکین کی سرزنش کی گئی۔ اس موقع پر نوازشریف کے فوج اور ریاستی اداروں کے بیانیے کی مخالفت کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے اجلاس میں جانے کی کوشش کی تو اراکین نے انہیں دروازے پر ہی روک دیا۔رکن پنجاب اسمبلی کو میاں رئوف، مرزا جاوید اور خلیل سندھو نے دروازے پر روکا اور ان کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کے سرپر لوٹا بھی رکھا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین نے میاں جلیل شرقپوری کو باغی قرار دیتے ہوئے انہیں اپوزیشن چیمبر سے باہر نکال دیا۔ اس دوران میاں رئوف اورجلیل شرقپوری کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ اپوزیشن چیمبرسے باہر آنے کے بعد جلیل شرقپوری و دیگر اراکین کے خلاف اپنی ہی پارٹی ممبران نے نعرے بازی بھی کی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…