ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

پوری قومی کرکٹ ٹیم سفارشی ہے، حنیف عباسی

datetime 10  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنماء حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پوری قوم کرکٹ ٹیم سفارشی ہے،کرکٹرز نے قوم کو مایوس کیا ان کے اشتہار بند کرنے چاہئیں،بابراعظم ذاتی طور پر کھیلتا ہے ،ایک بھی میچ وننگ اننگز نہیں کھیلی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء حنیف عباسی نے کہا کہ پوری قومی کرکٹ ٹیم سفارشی ہے، یہ پہلے امریکا سے بھی ہارچکی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پروفیشنل کی بجائے اپنی مرضی کا بندہ کرکٹ کیلئے لگایا جاتاہے، انہوں نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن کرنے والوں کو پکڑا جائے،کرکٹرز نے قوم کو مایوس کیا ان کے اشتہار بھی بند کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو ویرات کوہلی کے برابر کر دیا گیا ہے، ویرات کوہلی کی بہت ساری میچ وننگ اننگز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم ذاتی طور پر کھیلتا ہے اور اپنی اننگز کو بڑا کرتا ہے،بابراعظم نے ایک بھی میچ وننگ اننگز نہیں کھیلی۔ انہوںنے کہا کہ ٹیم میں کسی ایک پلیئر پر بھی اعتماد نہیں کر سکتا، شاداب خان، عماد وسیم جیسے پلیئرز نے تو کلب کرکٹ سے بھی کم کھیلا ہے، اگر کھلاڑیوں سے کرکٹ کھلانی ہے تو ان کی ماڈلنگ ختم کرنی ہو گی،اگر ماڈلنگ کرنی ہے تو کرکٹ میں رزلٹ بھی تو دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…