لاہور (پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ہوم اکنامکس یونیورسٹی گلبرگ کی طالبات کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ طالبات کے امتحانات میں بلاجواز تاخیر کے حوالے سے ذمہ داروں کا تعین کیا
جائے۔تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد امتحانات کا فوری انعقاد یقینی بنانا یونیورسٹی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی ذمہ داری تھی۔انہوں نے کہاکہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی گلبرگ کی طالبات کے امتحانات کا جلد ازجلد انعقاد یقینی بنایاجائے اورامتحانات کے حوالے سے طالبات کے تحفظات کا ازالہ کرکے رپورٹ وزیراعلی آفس پیش کی جائے۔