جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

رات اڑھائی بجے پولیس اہلکار میرے کمرے میں گھسے اور پھر۔۔۔ لاہور کے ہوٹل میں قیام پذیر طالبہ شرمناک واقعہ کی ویڈیو منظر عام پرلے آئی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں قیام کرنے والی طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس کے دو اہلکار آدھی رات کو اس کے کمرے میں زبردستی گھس آئے اور نازیبا سوالات پوچھے جب کہ ایک نے زبانی تنگ بھی کیا۔تھانہ سندر کی حدود میں واقع نجی ہوٹل میں پولیس اہلکاروں

کے طالبہ کو تنگ کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ طالبہ ویڈیو بیان اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر لے آئی۔طالبہ کے مطابق اس کا نجی ہوٹل میں قیام تھا کہ اچانک رات اڑھائی بجے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا، دروازہ کھولنے پر دو پولیس اہلکار زبردستی کمرے میں گھس آئے اور بے معنی سوال کرنے لگے۔ ان کے جانے کے 10 منٹ بعد ایک اور پولیس آفیسر کمرے میں آ گیا اور زبانی تنگ کرنے لگا جب کہ زبردستی کمرے میں داخل ہونے والا تیسرا پولیس آفیسر خود کو انچارج ظاہر کرتا رہا۔متاثرہ لڑکی کے مطابق انچارج کہنے والا پولیس آفیسر مجھے غلیظ گالیاں دیتا رہا اور تنگ کرتا رہا۔متاثرہ طالبہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام شناختی دستاویزات جمع کرانے کے بعد اس نے ہوٹل میں کمرہ لیاتھا۔دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے اور ذمہ داران کا تعین کر کے سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…