اتوار‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2025 

ایس ایچ کا گرفتار کرنے سے انکار ، کوئی بھی مقدمے کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہمارے آنے سے پہلے تفتیشی افسر غائب ہوگیا،مدعی بھی غائب  ایف آئی آرکاٹنے کے احکامات کس نے دیئے ؟ لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ

datetime 7  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) محمد زبیر نے کہا کہ ہم یہ پوچھنے آئے تھے کہ ہمارے خلاف درج مقدمے میں کیا پیشرفت کی گئی ہے ، کیا اس کی شفا ف تحقیقات ہوں گی یا پھر کہا جائے گا کہ اوپر سے حکم آیا ہے اور ہمیں اس کا کچھ علم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملزم ہیں اور مقدمے بارے پوچھنے خود آئے ہیں ، ہم دوبارہ بھی آئیں گے ، پولیس افسر سے کہا ہے کہ آپ اپنے حکام بالا اور  وزیر اعظم عمران خان سے

اس بارے پوچھ لیں ہمیں کیا جواب دینا ہے ۔ یہ سنجیدہ نوعیت کا مقدمہ ہے ، مجھے تو رات کو نیند نہیں آتی ۔ کیا جب بھی نواز شریف خطاب کریں گے توتمام شرکاء کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہوا کرے گا؟۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مقدمے کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں، ہمارے آنے سے پہلے تفتیشی افسر غائب ہوگیا، پہلا مقدمہ ہے جس کا مدعی بھی غائب ہے، عمران خان نے ایف آئی آر کیلئے براہ راست احکامات دئیے ، جتنے مرضی مقدمات بنائیں لیگی کارکنان ضرور باہر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملکی مسائل پر تقریر کی تھی، تقریر کرنے پر وزیراعظم نے بغاوت کا مقدمہ بنا دیا، ہم ایس ایچ او یا وزیراعلی پنجاب کو الزام دینے نہیں آئے، عمران خان نے مقدمے بنانے کی براہ راست ہدایات دی ہیں کیونکہ انہیں ہی مخالفین کو ڈرانے دھمکانے کے لئے مقدمات درج کرانے کا شوق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پر اداروں کیخلاف بات کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے، نواز شریف نے سلیوٹ کر کے کہاکہ فوج کے ہر جوان کی عزت کرتے ہیں، ایک پرائیویٹ شخص کے کہنے پر عمران خان نے دو سابق وزرئے اعظم ، آزاد کشمیر کے موجودہ وزیر اعظم ، پاک فوج کے دو ریٹائرڈ اعلیٰ افسران ، سابق گورنر اور سابق وفاقی وزراء کے خلاف مقدمہ درج کرایا ،سابق جرنیلوں پر مقدمہ درج کرکے ان کی حب الوطنی پر حملہ کیا گیا چالیس تو کیا چالیس ہزار پر بھی مقدمے بنائیں ہم باہر ضرور آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے سب سے پہلے نوازشریف اوربھارت تعلقات کی

باتیں کیں ، ہمیں کسی کو اپنی حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں دکھانا،آئین میں سب کی حدود متعین ہے اس میں ہی سب کو رہنا چاہیے،کوئی غیر آئینی کام نہیں کرنے جا رہے،غیر آئینی کام وزیر اعظم عمران خان کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم احتجاج کیلئے کنٹینر ابھی نہیں بنا ، اگر کنٹینر بنا توپاکستان میں ہی بنے گا کسی باہر کے ملک سے نہیں بنوائیں گے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم نامزد ملزم ہیں تو گرفتار کیوں نہیں کر لیتے،

اگرگرفتار نہیں کرنا تو پھر مقدمہ خارج کر دیں ،حیلے بہانے سے مقدمات درج کروائے جارہے ہیں ،وزیر اعظم کو سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے پتہ چلا کہ غداری کا مقدمہ درج ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت کو عوامی ریلہ بہا کر لے جائے گا ۔اگر آپ ایک کو بند کریں گے تو سو لیگی ورکرز نکلیں گے جو کرنا ہے کر لیں ڈرنے والے نہیں شوق پورا کرلیں ،

مطالبہ کرتاہوں فیصل واڈا کا کیس کھولا جائے ۔جہانگیر ترین سو ارب کی چوری کرکے باہر بیٹھا ہے،فیصل واڈا ،محمود خان ،جہانگیر ترین اورخسرو بختیار کو این آر او دیاگیا ہے۔ تھانہ شاہدرہ کے ایس ایچ او زاہد رندھاوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی رہنمائوں کے خلاف درج مقدمے میں قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے

گا ،مقدمہ درج ہو گیا اور پراسیکیوشن کی ٹیم اس کا قانونی جائزہ لے گی ، میرا ڈیفنس سے یہاں تبادلہ ہوا ہے اور اس مقدمے کے اندراج سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فی الحال لیگی رہنمائوں کو گرفتار نہیں کر رہے، پراسیکیوشن کی ٹیم اس کیس کا قانونی جائزہ لے گی،اس کیس میں قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…