جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

شاہدرہ میں ہونے والی ایف آئی آر میں ابھی تو تین جرنیلوں نے بھی تھانے جانا ہے، غداری کا مقدمہ بنانے والوں کیخلاف رانا ثناء اللہ کا بڑا اعلان

datetime 7  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لا ہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 16اکتوبر کو پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ بہت کامیاب ہوگا، گوجرانوالہ جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا، یہ ریفرنڈم ملک دشمن اور اپوزیشن دشمن کے خلاف ہے جو تاریخی ہوگا۔ رائے ونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

رانا ثناء اللہ نے کہاکہ گوجرانوالہ کیلئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں پی ڈی ایم اپنا موقف عوام کے سامنے رکھے گی۔اس تحریک میں سب سے بڑے سٹیک ہولڈر عوام ہیں۔16اکتوبر کو اس تحریک کی قیادت عوام کے ہاتھوں میں ہوگی کوئی اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکے گا ۔استعفے بھی دیں گے دھرنا بھی دیں گے۔عمران خان نے بات کی ہم دس لاکھ لوگ لے کر اسلام آباد جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ شاہدرہ میں ہونے والی ایف آئی آر میں ابھی تو تین جرنیلوں نے بھی تھانے جانا ہے،ابھی تو وزیر اعظم آزاد کشمیر بھی آ رہے ہم سب تھانہ شاہدرہ گرفتاری کیلئے جائیں گے۔لگتا یہ ہے پولیس مستقل تھانہ شاہدرہ کو بند کرکے دوڑ جائیگی۔انہوںنے کہاکہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ حکومت کی مرضی کیبغیر پوری اپوزیشن پارٹی پر مقدمہ درج کر دیاجائے، (ن) لیگ کی قیادت اور رہنمائوں پر غداری کا مقدمہ حکومت نے جان بوجھ کر بنایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…