اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کے قیام ، حکومت پیچھے ہٹنا شروع، تاریخ گواہ ہے جو حکومت پیچھے ہٹی اس کیساتھ کیا ہوا ہے؟پی ڈی ایم کے جلسوں کے بعد حکمرانوں کو دنیا کیا کرتا دیکھے گی ؟ مولا بخش چانڈیو کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 7  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی)پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے قیام کے ساتھ ہی حکومت پیچھے ہٹنا شروع ہو گئی ہے ۔ایک بیان میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جو حکومت پیچھے ہٹی اسے شکست فاش ہوئی ہے ،

انہوں نے کہا کہ ابھی تو پی ڈی ایم نے تحریک شروع نہیں کی اور ابھی سے خان صاحب کے پائوں اکھڑ چکے ہیں ، انتقام ، نفرت اور علاقائیت کی جو سیاست کی جا رہی ہے اس کا انجام عوامی غیض و غضب ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی مقبول قیادت پر غداری کے مقدمات اور سندھ کے جزائر پر قبضے کی سازشیں کی گئیں ، وزیر اعظم جو کچھ کر رہے ہیں یہ سیاست نہیں انتقام اور لوٹ مار ہے ،مہنگائی بیروزگاری اور ناقص پالیسیوں سے تنگ عوام اپوزیشن کے اتحاد کے منتظر تھے ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد ہوتے ہی عوام نے حکمرانوں کو للکارنا شروع کر دیا ہے ، پی ڈی ایم کے قیام کی دو ہفتوں کے اندر حکومت میں تقسیم واضح ہو چکی ہے۔ سینیٹر مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان تنہا ہو چکے ہیں ، جو ان کا دفاع کرتے تھے وہی وزرا جلد ان پر زبانی حملے کریں گے ، وزیراطلاعات اپنی پیشرو مشیر اطلاعات کی طرح نوکری کیلئے سیاسی اخلاقیات کی حدیں پار کر گئے ہیں ، یہ لوگ جو مرضی کر لیں اب ان کی زبان درازیاں انہیں نہیں بچا پائیں گی، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پنجاب اور کراچی کے جلسوں کے بعد حکمرانوں کی دوڑیں دنیا دیکھے گی ۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…