لاہور (آن لائن) پنجاب پولیس کے لئے خریدی جانے والے نئی گاڑیوں کی تقسیم سے قبل ہی پنجاب پولیس نے سینکڑوں زیر استعمال گاڑیاں گرائونڈ کردی ہیں۔ پولیس حکام کے اس اقدام کی وجہ سے پنجاب پولیس میں گاڑیوں کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کو اس وقت 7 ہزار گاڑیوں اور 13 ہزار موٹر سائیکلوں کی ضرورت ہے جبکہ
پولیس نے زیر استعمال 630 گاڑیاں گرائونڈ کردی ہیں۔ پنجاب حکومت نے پولیس کو 547 نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی تھی جن میں سے 400 گاڑیاں خریدی جا چکی ہے جو ان دنوں تیاری کے مراحل میں ہے اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خریدی گئی نئی گاڑیاں مکمل تیار کرنے کے بعد انہیں محکمے میں تقسیم کیا جائے گا۔