اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار سے چودھری محمد یونس انصاری اور ایم پی اے چودھری اشرف علی کی ملاقات، لیگی رہنمائوں نے اہم ترین اعلان کر دیا 

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چودھری محمد یونس انصاری اور ایم پی اے چودھری اشرف علی انصاری نے ایک اور ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، گوجرانوالہ شہر کے مسائل کے حل اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی-

ملاقات میں اداروں کے خلاف مذموم مہم چلانے والے عناصر کی شدید مذمت کی گئی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں- اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں-پاکستانی قوم ایسے عناصر کی پر زورمذمت کرتی ہے – 22 کروڑ عوام ایسے شرانگیز بیانیے کو یکسرمسترد کرتے ہیں – انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ایسے بیانیے کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں – تحریک انصاف کی حکومت اداروں کا ہر سطح پر احترام کرتی ہے – ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو متنازعہ بنانا کسی بھی طور درست نہیں -انہوں نے کہاکہ وزارت اعلیٰ عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے – اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں – منتخب نمائندوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے – گوجرانوالہ شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…