منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل امجد نیازی کے40 سالہ شاندار کیرئیر پر ایک نظر

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاک بحریہ کے نئے امیرالبحر ایڈمرل محمدامجدخان نیازی آج( بدھ) کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالیں گے ،ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22ویں سربراہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب آج(بدھ) کے روزنیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوگی ،

تقریب میں پاک بحریہ کے نئے امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کمانڈ سنبھالیں گے۔نئے امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22ویں سربراہ ہیں ، ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 1985  میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔ایڈمرل محمد امجد خان نیازی متعدد کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ کمانڈانٹ نیوی وار کالج لاہور، کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کراچی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔نئے امیر البحر چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ ایوالیو ایشن)اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جنس کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جبکہ چیف آف اسٹا ف(آپر یشنز)کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔پیشہ ورانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری)اور ستارہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے حکومت فرانس کی جانب سے شیویلئے (نائٹ)میڈل سے بھی نوازا جا چکا ہے۔خیال رہے امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی تین سالہ مدت مکمل ہونے پر سبکدوش ہوجائیں گے، امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا شاندار کیرئیر 40سالہ خدمات پر محیط ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…