منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

15اکتوبر سے دوبارہ تعلیمی ا دارے بند ہونے کی خبریں ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنا حتمی فیصلہ سنا دیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی ادارے 15 اکتوبر سے بند ہونے والی خبروں کو غلط اور جعلی قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کر دی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر سے جاری اپنے پیغام میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے

پھیلائی جانے والی خبروں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ تعلیمی ادارے 15 اکتوبر سے بند نہیں ہو رہے۔ ایسی خبریں غلط اور جعلی ہیں۔ واضع رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری میں کورونا کے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، مذکورہ کالج میں 3 اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضعیم ضیا نے تعلیمی ادارے کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد کورونا کے مریض سامنے پر اب تک 9 تعلیمی اداروں کو سیل کیا جا چکا ہے۔ ان 9 تعلیمی اداروں سے کورونا کے 15 مریض رپورٹ ہوئے تھے۔ بند کئے گئے تعلیمی اداروں میں راولپنڈی کے 4، ٹیکسلا کے 3 اور مری کے 2 تعلیمی ادارے شامل ہیں۔ ان کے علاوہ 1100 کے قریب تعلیمی اداروں سے وابستہ طلبہ، اساتذہ اور سٹاف کی رپورٹس آنا باقی ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…