اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ن لیگ کا قائم کیا ہوا ٹرمینل دنیا کا مہنگا ترین ٹرمینل  علی زیدی نے مفتاح اسماعیل کے دعوئوں کی قلعی کھول دی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ نون لیگ کی جانب سے قائم کیا گیا ٹرمینل سستے نہیں بلکہ دنیا بھر کے مہنگے ترین ٹرمینلز میں سے ایک ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ ٹرمینلز پر ٹیرف گارنٹی شدہ ہے

جبکہ اوگرا کے اعداد و شمار مفتاح کے دعوے کو مکمل غلط ثابت کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پہلی حقیقت یہ ہے کہ نون لیگ کی حکومت میں قائم کیا گیا ٹرمینل سستا ترین نہیں ہے۔ عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنٹس ووڈ میکینزی کے جاری کردہ جدول کے مطابق درجنوں ٹرمینلز ان2 نون لیگی ٹرمینلز سے سستے ہیں۔ کرپٹ قیادت کی طرح مفتاح بھی کھلے عام غلط بیانی کرتے ہوئے پکڑے گئے۔علی زیدی نے کہاکہ مفتاح بتائیں کہ ہم ٹرمینل استعمال کریں یا نا کریں کیا ہمیں آپریٹرز کو کیپیسٹی واجبات ادا کرنے ہیں یا نہیں؟انہوں نے کہا کہ کیا مفتاح بتائیں گے پی ایل ٹی ایل کے اس وقت کے سربراہ اعظم صوفی کو استعفیٰ پر کیوں مجبور کیا گیا؟، حقیقت یہی ہے کہ اعظم صوفی نے مفتاح اور انکے باس شاہد خاقان عباسی کے غیرقانونی احکامات کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے صرف نظر کرنے سے ٹھیک انکار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…