جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

نیب نے فضل الرحمان سے متعلق اہم اعلامیہ جاری کر دیا 

datetime 29  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو اٰئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مؤقف لینے کیلئے انہیں بلایا جائیگا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف

نیب خیبر پختونخوا میں انکوائری جاری ہے اور ان کا مؤقف لینے کیلئے قانون کے مطابق انہیں نیب خیبرپختونخوا کے دفتر بلایا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پر یکم اکتوبر کو طلب کیا ۔نیب ذرائع  کے مطابق  مولانا فضل الرحمان پر مالی بدعنوانیوں کے الزامات ہیں اور مولانا فضل الرحمان کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ جواب سے مطمئن نہ ہونے پر گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 1995 میں بھی مجھ پر جائیدادوں کا الزام لگایاگیا، اب پھر لگادیا تاہم ڈنکے کی چوٹ پر کہتے ہیں یہ سلیکٹڈ حکومت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…