جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

بند کمروں میں میڈیا ٹرائل کرنے کی حسرت پوری نہیں ہو گی ،دنیا کو پتہ چل گیا شہنشاہ منگترل خان کی پوری کابینہ  اشتہاری اورمفرور،عظمی بخاری حکومت  پر برس پڑیں ،

datetime 29  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعا ت عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب آپ کے شہنشاہ منگترل خان کی پوری کابینہ عدالتوں کی اشتہاری اورمفرور ہے،منگترل خان نے اپنے چہتے جہانگیرترین کو خود فرار کرایا،منگترل خان کی اپنی باجی نے

ابھی اربوں ڈالر کمانے والی سلائی مشینوں کا حساب دینا ہے ،منگترل خان کا سیاسی ابو ڈکٹیٹر مشرف بھی چار سالوں سے اشتہاری اور مفرور ہے۔ عظمی بخاری نے  فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ منشی چوہان صاحب جرات ہم میں بہت ہے آئندہ چند دنوں میں ہماری جرات کا عملی مظاہرہ آپ ضرور دیکھنا،منشی صاحب ہم نے کچھ بھگت لیا جو باقی ہے وہ بھی بھگت لیں گے۔اگر منگترل خان میں اخلاقی جرات ہے تو پشاور بی آر ٹی اور 23فارن فنڈنگ اکائونٹس کے سٹے واپس لیں۔منگترل خان اپنے 23فارن فنڈنگ اکائونٹس کی تفصیلات میڈیا اور عوام کے سامنے پیش کرے۔منشی صاحب بند کمروں میں میڈیا ٹرائل کرنے کی تمہاری حسرت پوری نہیں ہو گی پوری دنیا کو پتہ چل گیا ہے نیب پولٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے ۔سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ نے نیب کو سیاسی انتقام کا ادارہ قراردے دیا ہے۔شہزاد اکبر کی مداخلت پر بھی سپریم کورٹ نے سوالات اٹھائے جس کیس میں سیاسی عمل دخل ہو قائم نہیں رہ سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…