نواز شریف کی پاکستان واپسی وفاقی حکومت کا قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

29  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے ایک بار پھر نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کو ٹاسک سونپ دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈا پر غور اور ملکی سیاسی معاشی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں قرضوں اور ڈیبٹ سروسنگ پر بریفنگ دی گئی،وفاقی کابینہ اجلاس میں پاور سیکٹر میں ریفارمز پر بریفنگ دی گئی، برطانوی ائیر لائن اٹلانٹک ائیر ویز کی پاکستان میں سروس کی منظوری دیدی گئی،ٹی سی پی کیزریعے گندم کی امپورٹ کیلئے ایک ٹائم کی اجازت دیدی گئی،اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے نان آفیشل ممبرز کی تعیناتی موخر کر دی گئی ،ایف آئی اے شیڈول آف افینسز میں نئے قوانین کا اندراج موخر کر دی گئی ،کابینہ اجلاس میں افغانستان سے متعلق ویزا پالیسی کی تبدیلی کا ایجنڈا منظور کرلیا گیا ، بائیولوجیکل ادوایات کیلئے ماہر کی تعیناتی کردی گئی،میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا آئین منظوری کرلیا گیا۔اجلاس میں پاکستان ریلویز کی بحالی اور تنظیم نو کا پلان موخر کردیا گیا ،پاکستان کونسل آف سائنٹیفیک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے چیئرمین کی تقرری کردی گئی، ذرائع کے مطابق ارسا میں ٹیلی میٹری سسٹم کی توڑ پھوڑ پر انکوائری پر بریفنگ دی گئی،نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی کے سی ای او کی وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر تقرری کا معاملہ پیش کیا گیا ،اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق اور کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے 24 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…