اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرکے حکومت نے نیب کے ذریعہ طبل جنگ بجا دیا ، حافظ حسین احمد کا تہلکہ خیز اعلان

28  ستمبر‬‮  2020

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرکے حکومت نے نیب کے ذریعہ طبل جنگ بجا دیا ہے،شہباز شریف کی گرفتاری سے پی ڈی ایم کا اتحادمزید مضبوط اور متحد ہوگا ۔نیب کو بظاہر احتسابی ادارہ کہا جاتا ہے لیکن حقیقت میں اپوزیشن کے لیے ’’انتقامی ‘‘ ادارہ بن چکا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر شہباز

کی گرفتاری پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ نیب کو دو چیزوں کی بڑی مہارت ہے ایک اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف میڈیا ٹرائل اور دوسری ان کی گرفتاری جوکہ نیب آج تک کسی الزام کو عدالت میں ثابت کرسکا، انہوں نے کہا کہ ادویات، چینی، گندم، بنی گالہ، بی آرٹی، مالم جبہ اور سلائی مشین جیسے میگا کرپشن کے احتساب کی نیب کو جرات ہی نہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کاچیلنج کے جواب کے بعد میدان سے فرار ہونااچھنبے کی بات نہیں اگر وہ مولانا فضل الرحمن سے معافی نہیں مانگتے تو پلان نمبر 2کا بھی آغاز کیا جاسکتا ہے جو شیخ رشید کے لیے کسی چینل پر مناظرے سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگا،حافظ حسین احمد نے کہا کہ شیخ رشید نے ترجمانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے شہباز شریف کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی شیخ رشید کی اس پیشنگوئی سے نیب کی کاروائیوں میںایک قابل احترام احساس ادارہ جس کی ترجمانی کے دعویدار شیخ رشید ہے پر بھی ملوث ہونے کا الزام لگایا جارہا ہے جب تک وہ ادارہ اس حوالے سے خاموش رہے گا تو ناعاقبت اندیش شیخ رشیدکے مزید نقصان کے خدشات بڑھتے جائیں گے ، ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس تازہ ترین اقدام سے جہاں اپوزیشن کا اتحاد مضبوط ہوگا وہاں پر اے پی سی میں اجتماعی استعفے دینے کے تجویز سمیت جے یو آئی کے موقف کو زیادہ پذیرائی ملے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…