پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

لیگی ایم این اے کے بھائیوں کے ہاتھوں پٹائی کے بعد طلال چوہدری مزید مشکلات کا شکار،سخت ایکشن کا مطالبہ‎

datetime 27  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری اسپتال می زیر علاج تاہم ان سے کوئی لیگی رہنما عیادت کیلئے نہ آیا ۔ ن لیگی خاتون ایم اے کے بھائیوں کے ہاتھو ں مار پیٹ کے بعد طلال چودھری مزید مشکلات میں پھنس گئے ہیں ، فیصل آباد سے پارٹی کا بڑا دھڑ لیگی

رہنما طلال چودھری کیخلاف ہو گیا ہے انہوں نے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کر دیاہے ۔ گزشتہ روز مارپیٹ سے طلال چودھری کا بازو 2 جگہ سے فریکچر ہو گیا ، خاتون رہنما کے بھائیوں کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ان کی بہن عائش رجب بلوچ کو تنگ کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ اس سلسلے میں آج پنجاب پولیس نے ایس ڈی پی عبدالخالق کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے، 4 رکنی کمیٹی میں ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن، ایس ایچ او وومن پولیس کو شامل کیا گیا ہے۔قبل ازیں طلال چوہدری معالے پر ہائوسنگ سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ عبداللہ نے بتایا کہ ن لیگی رہنما طلال چودھری 2بج کر چالیس منٹ پر گارڈن میں آئے ۔ انہیں اندر جانے پر روک گیا لیکن انہوں نے اندر جانے کی ضد کی ،طلال چودھری کو متعلقہ گھر سے فون کروانے کا کہا گیا لیکن انہوں نے کسی سے بات نہیں کروائی ۔سیکورٹی گارڈ کا کہنا تھا جب وہ ضد کر کے اندر گئے تو انہیں مار کھانا پڑی ۔ دوسری جانب سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری معاملے میں مریم صفدر اپنی ہی خاتون رکن اسمبلی پر دباو ڈال رہی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مریم صفدر کو خدا کا خوف کرنا چاہئے، متاثرہ خاتون پر پریشر ڈال کر طلال کے حق میں بیان دلوانے کی بجائے خاتون کا ساتھ دینا چاہئے اور طلال کو پارٹی رکنیت سے فارغ کرنا چاہئے۔شہباز گل کا کہنا ہے کہ ان کی انفارمیشن کےمطابق خاتون کو پریشرائز کر کے طلال کے حق میں بیان دلوایا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…