منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

موٹروے پر وین میں آگ لگنے کا خوفناک واقعہ، 13 افراد جان کی بازی ہار گئے

datetime 26  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) حیدر آباد موٹروے پر نوری آباد کے قریب مسافروین میں آگ لگنے سے 13 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق مسافر وین میں آتشزدگی کا حادثہ کراچی سے 70 کلو میٹر دور پیش آیا، جس میں

20سے 22 افراد سوار تھے۔موٹروے پولیس کے مطابق آتشزدگی کا شکار ہونے والی مسافر وین حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی،حادثے میں 1سالہ بچی معجزانہ طور پر بچ گئی جبکہ وین کا ڈرائیور بھی محفوظ رہا۔موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے فوری بعد 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ متعدد زخمی مسافروں کو نکال لیا گیا تھا جن میں سے مزید 4 بعد میں دم توڑ گئے۔جائے حادثہ پر ریسکیو کاموں میں مصروف موٹروے پولیس نے 8 سے زائد زخمی مسافروں کو نوری آباد اسپتال منتقل کیا تھا۔دوسری طرف ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے والی مسافر وین حیدر آباد سے کراچی آرہی تھی کہ نوری آباد کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پرپہنچ گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…