بی جے پی کی ایک خاتون رکن سے پیسے کس نے لئے،کشمیریوں کے نام پر پیسے کمانے والا غدار کون ہے؟ شیخ رشید سے بھی 10 سوال پوچھ لئے گئے

26  ستمبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے بھی وزیر ریلوے شیخ رشید سے 10سوالات پوچھ لئے جبکہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید آئین، قانون اور جمہوریت کا غدار ہے،نواز شریف کے ایک ایک لفظ کی سچائی شیخ رشید ہر روز

ثابت کر رہا ہے،عمران نیازی کاچپڑاسی فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر خطرناک کھیل کھیل رہا ہے،عمران نیازی نے ہر دور میں اداروں کو متنازعہ بنایا،شیخ رشید کے باس نے مودی کی الیکشن مہم چلائی اور کہا کہ اس کے جیتنے سے کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید سے دس سوالات میں پوچھا واضح کرنا ہوگا کہ کیا شیخ رشید افواجِ پاکستان کا ترجمان ہے یا آئی ایس پی آر، منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کی اور کون امپائر کی انگلی کا انتظار کر رہا تھا2014 کے دھرنے کی فنڈنگ کس نے کی، یہ فنڈنگ کہاں سے آئی،کیا دھرنے میں پولیس کے سر پھاڑنے، سول نا فرمانی کی کال، بجلی کے بل جلانے کا پلان جیمز گولڈ سمتھ کے گھر بنا،مودی کی الیکشن کمپین کون کر رہا تھا،بی جے پی کی ایک خاتون رکن سے پیسے کس نے لئے،کشمیریوں کے نام پر پیسے کمانے والا غدار کون ہے،کشمیر کا سودا کیوں اور کیسے کیا،کلبھوشن کا سہولت کار کون ہے، کون اس کی وکالت کر رہاہے،قونصلر سروس کون فراہم کر رہا ہے،فارن فنڈنگ بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے کس نے اور کہاں سے فنڈنگ کی، آج تک ملک کے خلاف سازش ہو رہی ہے،بتایا جائے جوہری دھماکوں کے وقت ملک سے بھاگ جانے والا ٹارزن کون تھا،مشرف کے ریفرنڈم میں مال کس نے کمایا؟۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…