بی آر ٹی منصوبے میں کتنے ارب ضائع ہو گئے؟ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

26  ستمبر‬‮  2020

پشاور(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواکی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالدنے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات سے عام آدمی کی زندگی مزید اجیرن ہوری جارہی ہے وفاقی حکومت نے بدنام زمانہ پاکستان میڈیکل کمیشن بل پاس کیا حکومتی نااہلی کایہ حال کہ94 ادویات کی قیمتوں میں 200 سے 250 فیصد اضافہ کرکے صحت کی سہولیات لوگوں

کی پہنچ سے دورکردی پی ٹی آئی غریب عوام کو سسک سسک کے مارنے پرتلی ہوئی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات گوہر انقلابی،پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر راشد خان آفریدی،سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ پشاور عادل شاہ اورنعیم خان بھی موجود تھے۔سینیٹرروبینہ خالد نے مزید کہاکہ امریکہ میں بیٹھے شخص نوشیروان برکی کی ایماء پر حکومت نے عوامی مفادکی پرواہ کئے بغیر پی ایم سی کاکالاقانون پاس کیا یہ پی ای ڈی سی کے انٹرنیشنل معاہدوں پر اثراندازہوگا پی ایم سی کوعالمی رجسٹریشن دوبارہ کرنی پڑے گی اس کالے قانون کے باعث اب صرف امیرلوگوں کے بچے ہی میڈیکل کی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں ہوشربامہنگائی وبیروزگاری کے باعث اکثریت لوگوں نے دوکی بجائے ایک وقت کاکھاناشروع کردیاہے بجلی کے بعد گیس بھی اب مہنگی کی جارہی ہے وفاقی کابینہ کی نااہلی یہ ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں خود اضافہ کیا غریب مریضوں کو ادویات سے بھی دور کیا گیالائف سیونگ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت عوام کو بغیر دوائی اورسسک سسک کے مارنے پرتلی ہوئی ہے حکومت نے عوام کو غربت میں دھکیل دیا اب ادویات بھی عوام کرکے علاج بھی چھیننا چاہتا ہے انہوں نے کہاکہ وزراء کے بیانات سے ملکی سلامتی کو

خطرہ ہے پی آئی اے کو بیشتر ممالک کیلئے بندکرکے پائلٹس کو بدنام کیا گیاحکومت چلانا اور ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے میں فرق ہوتا ہے نیب کو انتقامی کارروائی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے میڈیا اور سیاستدان اسوقت نیب کے زیرعتاب ہیں خورشید شاہ ایک سال سے زیر حراست ہے۔اس موقع پرگوہر انقلابی نے کہاکہ نواز شریف کو لانے کی بات کی جارہی ہے لیکن جہانگیر ترین نے جو کرپشن

کی ہے ان کا کیا ہوگابی آر ٹی کی ناکامی میں بڑی غلطی یہ تھی کہ بسوں کو وقت سے پہلے منگوایا گیا بسوں میں ناکارہ بیٹریوں کے باعث آگ لگ گئی آڈیٹر جنرل نے بی آر ٹی میں 24 ارب ضائع ہونے کا انکشاف کیا ہے بی آر ٹی تحقیقات پرصوبائی حکومت نے سٹے آرڈر لیا ہوا ہے سٹے آرڈر

اب ختم کرنا چاہیئے ہم پہلے سے بتارہے تھے کہ یہ منصوبہ ناکام ترین منصوبہ ہوگابی آر ٹی سمیت دیگر بڑے منصوبوں کی تحقیقات ہونی چاہیئے انہوں نے کہاکہ چینی 55 سے 110 روپے تک فی کلو پہنچ گئی ہے پی پی پی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف نکل رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…