پرائمری سکول کب کھولے جائیں گے؟ وزیرتعلیم نے خوشخبری سنا دی

26  ستمبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولاجارہاہے، پرائمری سکولز کھولنے کا فیصلہ این سی اوسی میں ہوگا اور امید ہے کہ پرائمری تعلیمی ادارے بھی جلد کھل جائیں گے،اپوزیشن کی خواہشات تو بہت ہیں لیکن ان میں دم خم نہیں، نوازشریف کا ملکی اداروں پرتنقید کرنا افسوسناک ہے، (ن) لیگ نے ہمیشہ منافقت کی سیاست کی ہے

عوام اس پر اعتمادنہیں کرتے،()ن لیگ کے قائد لندن میں بیٹھ کر اداروں کو ہدف تنقید بنارہے ہیں، مشرف کے زمانے میں ڈیل کرکے ملک چھوڑ گئے تھے، ہماری طرف سے کوئی معافی نہیں ہم کرپشن پر کبھی معاف نہیں کریں گے،جلد نیشنل کالج آف آرٹس کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا جائے گا، این سی اے نے کرونا سے تحفظ کے لئے بہترین اقدامات کئے ہیں، تعلیمی ادارے کھولنے سے پہلے وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ کی گئی تاکہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ اکرام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے،۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے این سی اے کے دورہ کے موقع پر بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ این سی اے کی تاریخی اہمیت ہے اور یہ آرٹ کا بہترین انسٹی ٹیوٹ ہے۔ گزشتہ حکومتوں کی جانب سے اسے ماضی میں نظر انداز کیاگیا اور یونیورسٹی کا درجہ دینے کے حوالے سے ضروری قانون سازی میں سست روی اختیار کی گئی لیکن اب اس حوالے سے تمام امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد ہی نیشنل کالج آف آرٹس کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہترین حکمت عملی سے کرونا کا مقابلہ کیا، کرونا کے باوجود ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور پاکستان تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ وبا ء میں اضافے کی بات کررہے ہیں مگر ہمیں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے، ایک ہفتے کا جائزہ لینے

کے بعد پرائمری کلاسز کھولنے سے متعلق اجلاس ہوگا جس میں صورتحال کو دیکھ کر آئندہ کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ 15 جولائی کے بعد بھی امتحانات کی اجازت ہوگی، ابھی کوئی ایسے حالات نہیں ہیں کہ بطورحکومت ہم امتحانات روک دیں، والدین، طلبا ء اور اساتذہ حکومت سے تعاون کریں اور احتیاطی تدابیر پر

سختی سے عمل کریں۔قبل ازیں وفاقی وزیربرائے تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت کی زیر صدارت این سی اے کے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مرتضی جعفری نے ممبران کو این سی اے کے تعلیمی اور انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ بورڈ آف گورنرزکے ممبرا ن نے این سی اے کی موجودہ کارکردگی کو سراہا اور تعریف کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…