اسلام آباد ( آن لائن) ن لیگ کی ترجمان مریم اورانگزیب کا کہنا ہے کہ خاتون ایم این اے کے بھائیوں کی جانب سے طلال چوہدری کو نشانہ بنانے کی اطلاعات درست نہیں وہ فیصل آباد جارہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا جس کی وجہ سے ان کے جسم پر
شدید چوٹیں آئیں اور وہ نیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی ہے اور ن لیگ کی کوشش ہے کہ اس کو کائونٹر کیا جائے ۔دوسری طرف ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ اس خاتون ایم این اے نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور مریم نواز کو تمام صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایم این اے نہیں رہنا چاہتی تاہم ن لیگ ان کا استعفیٰ چھپا رہی ہے اور معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔دوسری طرف فیصل آباد پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری کے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی ہے جو ان کے پاس موجود ہے لیکن پولیس اس واقعہ کی مزید تفصیلات اور وجوہات بتانے سے گریزاں ہے ۔