جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ضروری تھا؟ انتہائی حیرت انگیز منطق پیش

datetime 24  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کو معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ زندگی بچانے والی ادویات کی غیر معیاری اور بلیک مارکیٹ میں فروخت روکنے لئے لئے قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا،زندگی بچانے والی ادویات کے کم یوزرز اور کم قیمتوں کے باعث مارکیٹ میں انٹرسٹ نہ ہونے کی وجہ سے ادویات نا پید ہو گئی تھیں۔ جمعرات

کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرپرسن خوشبخت شجاعت کی صدارت ہوا۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ڈالڑ مہنگا اور روپیہ سستا ہوگیا مخصوصی ادویات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں جو مارکیٹ میں ناپید ہوچکی تھیں، کم قیمتیں ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں لائیو سیونگ ادویات میں کسی کا کمرشل انٹرسٹ نہیں، بلیک میں غیر معیاری ادویات مہنگے داموں پر فوخت ہو رہی تھیں، اس لئے قیمتیں بڑھانا ضروری تھا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ کچھ ادویات کی پانچ سے دس سال پہلے رجسٹرڈ ہوئیں، انہوں نے کہاکہ 2018 میں ادویات کی قمیتوں میں ہر سال اضافے کا فارمولا آیا، جن ادویات کی قیمتیں ابھی بڑھیں وہ مخصوصی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ ان لائیو سیونگ ادویات میں کسی کا کمرشل انٹرسٹ نہیں ہے، ان ادویات کو استعمال کرنے والوں کی تعداد دنیا میں بہت کم ہے، پاکستان میں ڈالڑ مہنگا اور روپیہ سستا ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ اس صورت میں یہ دوائیں ملک میں ناپید ہو گئی ہیں، یہ ادویات بلیک میں آتی ہیں جو غیر معیاری اور مہنگی ہوتی ہیں۔ سینیٹر اسد اشرف نے کہاکہ دو سال سے کہہ رہا ہوں دواوں کی تفصیلات کو آن لائن کیا جائے ابھی تک کیوں نہیں ہوئیں۔ ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ ڈریپ کا سارا پراسیس آج آن لائن ہونے جا رہا ہے، ماضی میں کئی بار دو دوائیں ایک ساتھ ڈبل

پروموشن دی گئی، اب کسی بھی دوائی کو اس طرح ڈبل پروموشن نہیں ملے گا۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ پمز جیسے اداروں کو پرانے طریقے سے نہیں چلا سکتے، پمز کی اصلاحات آپکے سامنے لائینگے، ایک ماڈل ہسپتال کو چلانے کیلئے آپ کو کافی بندوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم صرف ڈاکٹرز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پر لگاتے ہیں، میں نے پمز میں لگانے کے لئے

پورے ملک سے ڈاکٹرز کے انٹرویو کیے، ڈریپ کے سی ای او کی جگہ بہت جلد ایک بندہ آنے والا ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ پی ایم ڈی سی پی ایم سی بل پاس ہوگیا ہے، اس بل پر بہت جلد ایکشن ہوگا۔ سر دار محمد شفیق ترین نے کہاکہ این آئی ایچ میں بھی ایڈمنسٹریٹر ڈیوٹی کی مدت پوری ہوگئی پھر بھی ڈاکٹر امجد عہدے پر قائم ہے، این آئی ایچ میں کافی لوگ عھدے سے بڑے عہدوں پرہیں۔

سردار محمد شفیق ترین نے کہاکہ لوگ ڈیپوٹیشن ختم ہونے کے بعد بھی عھدے پر ہیں۔ ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ ینے کہاکہ ڈاکٹر امجد نے کورٹ سے اسٹے لیا ہے جس کی وجہ سے وہ پوسٹ پر

ہیں، پنجاب نے ڈاکٹر امجد کو بھیجا وہ واپس بلائیں گے ہم واپس نہیں بھیج سکتے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ ڈاکٹر امجد کورونا وائرس میں خدمات دے رہے ہیں دو تین ماہ میں چلے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…