جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

پشاور بی آر ٹی بس سروس مزید کتناعرصہ بند رہے گی؟ عوام کیلئے خاص خبر

datetime 24  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاوربی آر ٹی بس سروس مزید ایک ماہ بند رہے گی، 25اکتوبر سے تمام بسیں دوبارہ چلا ئی جائیگی۔مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لئے بسوں میں موجودہ موٹر کنٹرولرز کو اضافی استعداد کے حامل موٹر کنٹرولرسے تبدیل

کیا جا رہا ہے،آگ لگنے کی بنیادی وجہ غیر معمولی اور غیر متوقع بیرونی حالات بتائی گئی ہے ۔مشیراطلاعات کامران بنگش کے مطابق بی آر ٹی بس سروس مزید ایک ماہ بند رہے گی، بی آر ٹی ،بس کمپنی کی جانب سے 25اکتوبر سے تمام بسیں دوبارہ چلانے کی یقینی دہانی کرائی گئی ہے۔ بسوں میں آگ لگنے کے چند افسوسنا ک واقعات کے بعد بس کمپنی نے درخواست کی کہ سروس معطل کی جائے، آگ لگنے کی بنیادی وجہ غیر معمولی اور غیر متوقع بیرونی حالات بتائی گئی ہے، بسوں کے موٹر کیپی سیٹر/ کنٹرولر میں شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لئے بسوں میں موجودہ موٹر کنٹرولرز کو اضافی استعداد کے حامل موٹر کنٹرولرسے تبدیل کیا جا رہا ہے ، آلات کی تیاری، پشاور منتقلی، کسٹم کلیئرنس، نئے پروزوں کی تنصیب اور آزمائش میں کم سے کم مہینے کا وقت لگے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…