جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کی لیڈرشپ میں پاکستان کامستقبل تابناک بنائیںگے 

datetime 23  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے کہاہے عمران خان کی لیڈرشپ میں پاکستان کامستقبل تابناک بنائیںگے ، نواز شریف نے جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے اور پھر الزام اداروں پر لگارہے ہیں کل کے دشمن آج ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوئے ہیں ،30سالوں کا 2 سالوں سے موزانہ ناکریں ،اگلے دوتین ماہ ملک میں مہنگائی میں کمی آئے گی ،

بلوچستان میں بہت سے مسائل ہیں جن پر وزیراعظم خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور بہت جلد کراچی طرز پر بلوچستان کیلئے ایک بڑے پیکج کااعلان کرینگے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے سینٹرل یجن کے مین آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے کوارڈینیٹر احمد خان نیازی ،ڈاکٹرمنیر بلوچ،حاجی نواب خان دمڑ،باری بڑیچ، سیدظہورآغا،ڈسٹرکٹ کوئٹہ صدر حاجی سیف اللہ خان، سٹی صدر سید بسم اللہ آغا،محمدآصف ترین ودیگر بھی موجود تھے۔عامر محمود کیانی نے کہاکہ ملکی میڈیا نے ہمیشہ مثبت کردار اورپاکستان تحریک انصاف کو بھرپور سپورٹ کیاہے ،وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا کوئٹہ آیا ہوں راستے میں بہت سے علاقوں میں کارکنوں کے مسائل اور ان کے تحفظات سنیں ،کورونا وائرس کے دوران وزیراعظم عمران خان کی مثبت حکمت عملی سے ہم اس وباء پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے اور پھر دنیا نے اس کوسراہا ،دوسال میں حکومتی امور کی وجہ سے تنظیمی امور پر توجہ نہیں دی گئی پارٹی کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیںانہوں ۔نے کہاکہ بلوچستان کے کارکنوں اور اراکین صوبائی اسمبلی کے مسائل اور تحفظات سے متعلق آگاہ ہے بلکہ اس سفر کے دوران ہمیں عام آدمی کے مسائل بھی معلوم ہوئے ،وزیراعظم بلوچستان کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور بہت جلد کراچی طرز پر ایک بہت بڑے پیکج کااعلان کرینگے پی ٹی آئی کے

ایم پی ایز اور اتحادی جماعت کے درمیان ہم آہنگی کیلئے بھی کرداراداکرینگے ،آل پارٹیز کانفرنس سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں کیونکہ خطرہ ان سے ہوتاہے جن کا کوئی اخلاقی قدر ہو مگر اے پی سی میں شامل جماعتوں کا کوئی اخلاقی قدر نظر نہیں آرہا بلکہ اپوزیشن والوں کو اپنی موت نظر آرہی ہے نواز شریف نے جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے اور پھر الزام اداروں پر لگایاجارہاہے کل کے

دشمن آج ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوئے ہیں ،پانامہ انٹرنیشنل کیس ہے جس نے نواز شریف کی کرپشن کو بے نقاب کیا ، ایماندار لیڈر ہی ملک کی تقدیر بدل سکتاہے اور وزیراعظم نے ملکی مسائل کومدنظرکھتے ہوئے مجبورا باہر قرضہ لیا ایشیامیں پاکستان کی برآمد بڑھ رہی ہیں اور بہت جلد پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے صف میں کھڑا ہوگا،72سالوں کا دو سالوں سے موزانہ ناکریں اگلے دوتین ماہ  ملک میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…