جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

آپ لوگ ہم سے خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں اورطعنے بھی دیتے ہیں عسکری قیادت کی سیاستدانوں سے ملاقات،آرمی چیف نے کونسی 3ڈیمانڈز رکھ دیں؟سینئرصحافی نے بڑادعوی کردیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ ہفتے عسکری قیادت اور پارلیمانی لیڈرز کے درمیان اہم ترین ملاقات ہوئی ، اس حوالے سے اپنے تجزئیے میں سینئررئوف کلاسرا نے کہا ہے کہ انہوں نے چارٹرڈ آف ڈیموکریسی میں یہ عہد کیا تھا کہ ہم جرنیلوں سے خفیہ ملاقاتیں نہیں کریں گے

لیکن پھر اسے بھول گئے اور جرنیلوں سے ملاقاتیں شروع کردیں۔جس دن ایف اے ٹی ایف قانون کی منظوری ہوئی، انہیں اسی دن بلایا گیا تھا،انہیں آئی ایس آئی کے میس میں بلایا گیا کہ آئیں آپکو کھانا کھلاتے ہیں، اس میں یہ سب پہنچ گئے، پہنچنے والے کون ہیں؟ بلاول ، شہباز شریف، سراج الحق صاحب اور مولانا فضل الرحمان نے تو اپنے بیٹے کو بھیجا۔ شیری رحمان تھیں، سب سے بڑے جو اپنے والد کی معافیاں مانگتے تھے کھڑے ہوکر کہ میرے والد نے جرنیلوں کے ساتھ ملکر بہت زیادتیاں کی تھیں، وہ بھی موجود تھے۔رئوف کلاسرا نے مزید کہا کہ اس میں شیخ رشید کو بھی بلایا گیا تھا، انہیں گواہی کے طور پر رکھا گیا تھا تاکہ یہ مکر نہ جائیں۔اگر یہ مکریں گے تو شیخ رشید ٹی وی اور پارلیمنٹ میں انکی کلاس لیتے رہیں گے،رئوف کلاسرا نے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ فوج کی 2 تین ڈیمانڈز ہیں، ایک ڈیمانڈ یہ تھی کہ اٹھارہویں ترمیم کو ریورس کیا جائے، اس میں این ایف سی کا مسئلہ آرہا ہے کہ صوبوں کو پیسے زیادہ مل رہے ہیں اور مرکز کے پاس کم ہیں۔

مرکز کا موقف ہے کہ ہمارے پاس جو پیسے بچتے ہیں سب آپ لے جاتے ہیں، جو قرضے ہیں وہ ہمیں ہی واپس کرنے پڑتے ہیں۔اختیارات کا بھی مسئلہ چل رہا ہے، اس پر بھی پکڑا ہوا ہے کہ انہیں ریورس کریں۔آرمی کی دوسری ڈیمانڈ بتاتے ہوئے رئوف کلاسرا نے کہا کہ دوسرا فوج یہ

چاہتی ہے کہ گلگت بلتستان میں سی پیک کی وجہ سے آئینی ترامیم لانا چاہتے ہیں تاکہ تنازعات ختم ہوں، اسے پاکستان کا پانچواں صوبہ بنادیا جائے۔کلاسرا کے مطابق جنرل باجوہ نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کو کہا کہ آپ کیا مجھے میسیجز بھیجتے رہتے ہیں کہ ملنا ہے، میٹنگ کرنی ہیں، سیکرٹ ملاقاتیں بھی کرتے ہیں اور طعنے بھی دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…