اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

انصار عباسی کوسرکاری ٹی وی پر خاتون کی ورزش کرنے کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا ، سوشل میڈیا پر ناقدین اور حامی بھی آمنے سامنے

datetime 22  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی انصار عباسی کو پی ٹی وی کی ویڈیو شیئر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی کی طرف سے ٹوئٹرپر پی ٹی وی نیوز کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ایک خاتون کو ورزش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جس کو ایک مرد کی طرف سے ہدایات بھی دی جارہی ہیں۔انصار عباسی نے ویڈیو کونا صرف شیئر کیا بلکہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان،وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم باجوہ کو بھی ٹیگ کیا،صحافی کی طرف سے ویڈیو شیئر کیے جانے پرچند سوشل میڈیا صارفین نے انصار عباسی کی حمایت کی ، جن میں سے ایک محمد ندیم اعوان نے لکھا کہ جب پاکستان کے قومی اور نجی ٹی وی چینلوں پر اس طرح کے بے حیائی پروگرام چلائے جائیں گے تو معاشرے میں غلط کیسزبھی سامنے آئیں گے، ثابت ہوا کہ حکومتی سرپرستی میں منظم سازش کے تحت معاشرے کو تباہ کرنے کیلئے ایسے پروگرام چلائے جارہے ہیں۔عندلیب علی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انصار عباسی کو یہ سب اس لیے برا لگ رہا ہے کیونکہ وہ قرآن پڑھتے ہیں، اللہ اور اس کے رسول ۖ کے احکامات جانتے ہیں، البتہ جو دین کا علم نہیں رکھتے اور ایسی برائی کے عادی ہیں وہ تنقید ہی کریں گے۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے انہیںشدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ ٹوئیٹر صارف تراب علی شاہ نے لکھا کہ آپ کو شرم آنی چاہئے، آپ کو افغانستان ہجرت کرلینی چاہئے،سندھ اسمبلی کی سابق رکن ارم عظیم فاروقی نے سوال اٹھایا کہ ورزش کیے جانے میں کیا چیز غلط ہے؟ایک ٹوئٹر صارف سید اسد بخاری نے لکھا کہ ہیلو سر اس کو ورزش کہتے ہیں جو کہ آج کے دور میں بہت عام ہوچکی ہے، جس کو بہت سے انسان کرتے ہیں،مزید تفصیلات جاننے کیلئے گوگل سے رجوع کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…