لاہور (آن لائن) لاہور اور سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرین لاثانی ایکسپریس سیالکوٹ سے لاہور آتے ہوئے کوٹ مولچند کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس سے لاہور اور سیالکوٹ کے درمیان ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت رک گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کے انجن کے ساتھ لگی بوگی ٹریک سے ری ڈیل ہونے کی وجہ سے ٹریک سے
نیچے اتر گئی تاہم اس حادثے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کی مختلف امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے متاثرہ بوگی کو ٹریک پر چڑھا کر ٹریک کو ٹرینوں کی آمد و رفت کے لئے بحال کیا۔ اس دوران 3 سے 4 گھنٹے تک لاہور سیالکوٹ ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت رکی رہی۔